ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا میں برفانی طوفان کے ساتھ شدید بارش ؛ پانچ افراد ہلاک

امریکا میں برفانی طوفان کے ساتھ شدید بارش ؛ پانچ افراد ہلاک

Fri, 12 Jan 2024 01:05:51    S.O. News Service

 واشنگٹن 11 جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) یونائیٹیڈ اسٹیٹس (یو ایس) بھر میں  برفانی طوفان کے ساتھ ہوئی شدید بارش سے پانچ لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق  امریکا کے  12 ریاستوں میں شدید بارش اور برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی  درہم برہم ہوگئی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستیں اس وقت سخت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی بری طرح متاثر ہوئے۔ کئی مقامات پر سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ ایک درجن کے قریب ریاستوں میں 4 لاکھ عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ 13 ہزار 500 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں،  جب کہ ہزار کے قریب پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیوجرسی سمیت کچھ علاقوں سے شہریوں کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔


Share: